دیوار برلن گرنے اور مشرقی و مغربی جرمنی کے اتحاد کو30 سال پورے ہوگئے
اسلام آباد (جاوید صدیق) دیوار برلن گرنے اور مشرقی و مغربی جرمنی کے اتحاد کو30 سال پورے ہوگئے۔ دوسری جنگ عظم میں شکست کھانے کے بعد جرمنی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ مغربی حصے پر امریکہ برطانیہ اور اس کے اتحادی قابض ہوئے اور مشرقی حصے پر سوویت یونین جہاں کمیونسٹ نظام نافذ کردیا گیا تھا۔ 1990ء میں سوویت یونین کے حصے بخرے ہونے کے بعدکمیونزم کا زوال شروع ہوا تو دیوار برلن گرا دی گئی۔ یکم اکتوبر مشرقی و مغربی جرمنی اکٹھے ہوگئے۔ ہر سال یکم اکتوبر کو مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد کا دن منانے کیلئے جرمن یونٹی ڈے منایا جاتا ہے۔