اے پی سی کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل آن لائن طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل 2 اکتوبر کو آن لائن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریلیوں اور اکتوبر سے دسمبر تک جلسوں و احتجاج کا روڈ میپ بنایا جائے گا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔