• news

قصور خاتون‘ بچے‘ سیالکوٹ‘ فیروزوالا 2 لڑکیوں‘ خانقاہ ڈوگراں میں لڑکے سے زیادتی

فیروز والا‘ قصور‘ خانقاہ ڈوگراں‘ سیالکوٹ (نامہ نگاران+نمائندگان) قصور میں شادی شدہ خاتون اور بچے‘ فیروز والا‘ سیالکوٹ میں 2 لڑکیوں‘ خانقاہ ڈوگراں میں 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق دو مختلف واقعات میں  شادی شدہ خاتون کو گھر بلا کر جبکہ سرائے مغل میں دس سالہ بچے سے زیادتی کی گئی۔ چک46 میں دس سالہ لڑکا کھیل رہا تھا۔ بشارت اسے ورغلا کر حویلی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔  جبکہ قبرکوٹ کھڈیاں خاص کی رہائشی کو محمد حسین نے اپنے گھر بلایا اور اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی علاقہ میں دوشیزہ سے زیادتی‘ ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی  آبادی گارڈن ٹائون میں اوباش نوجوان شاہد نے محنت کش کے گھر داخل ہو کر اس کی بیٹی سے زیادتی کر ڈالی۔ خانقاہ ڈوگراں سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں چادرچک کے رہائشی سرفراز عرف نونا نے اپنے ہی گاؤں کے 15 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ بچے کے چچا نے کہا ہے ملزم پہلے بھی متعدد مرتبہ زیادتی کر چکا ہے اور ویڈیو  بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم سرفراز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سیالکوٹسے نامہ نگار کے مطابق گنہ کلاں میں زیر تعمیر مکان میں کام کرنے والے مزدور نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ چودہ سالہ لڑکی سودا لینے نکلی تو طارق اسے زبردستی پکڑ کر ویران مکان میں لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ 

ای پیپر-دی نیشن