• news

آئی جی نے شکایات پر پنجاب سے نکالے گئے پولیس افسروں کی خدمات دوبارہ مانگ لیں‘ اہم عہدے دینے کا پلان

لاہور (نامہ نگار) موجودہ آئی جی انعام غنی نے ماضی میں شکایات پر پنجاب سے نکالے گئے پولیس افسران کی خدمات دوبارہ مانگ لیں۔ ڈی آئی جی منیر مسعود کو ڈی آئی جی آغا محمد یوسف، ایس ایس پی ساجد حسین کو پنجاب سے سرنڈر کیا گیا تھا۔ تینوں مذکورہ افسران کی خدمات موجودہ آئی جی پولیس انعام غنی نے دوبارہ مانگ لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب مذکورہ افسران کو پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات کرنے کی پلاننگ کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن