وزیر اعظم آج نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان آج نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل (پی این این سی سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیوٹریشن سے متعلق ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے احساس فریم ورک کے تحت بین الاوزارتی ادارہ تشکیل دیا گیا ہے،احساس پروگرام کے بیان کے مطابق بچوں میں اسٹنٹنگ کی روک تھام پہلے دن سے حکومت کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے ،اسی سلسلے میں پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا ادارہ تشکیل دیا ہے ،وزیر اعظم اس بین الاوزارتی کونسل کے چیئر پرسن ہیں،کونسل ممبران میں کابینہ کے 8وزرا ء شامل ہیں،کونسل کے ممبران میں،ممبران میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سید فخر امام، اسد عمر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، عبدالرزاق دائوو، عبدالحفیظ شیخ، ملک امین اسلم خان،ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیںچاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادجموں کشمیر کے چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز اور یونیسف اور سن کے ماہرین بھی اس کے ممبران ہیں۔