• news

مشرف کا طیارہ اتارنے والے سابق کور کمانڈر کراچی کار میں مردہ پائے گئے 

رحیم یار خان (احسان الحق سے) کراچی کے دو سابق کور کمانڈرز لیفٹیننٹ جنرل(ر) مظفر علی عثمانی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر گزشتہ روز اچانک وفات پا گئے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر علی عثمانی گزشتہ روز کراچی میں دو دریا کے پاس اپنی کار میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں کار ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ جبکہ کراچی کے ایک اور سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نصیر اختر گزشتہ روز لاہور میں وفات پا گئے وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ یاد رہے  لیفٹیننٹ جنرل (ر) نصیر اختر کے دور میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا تھا۔ 1999ء میں  لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر علی عثمانی نے کراچی ائر پورٹ پر ٹیک اوور کرتے ہوئے جنرل مشرف کا طیارہ کراچی میں لینڈ کروایا جس کے بعد نواز شریف حکومت کا تختہ بھی الٹ دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن