ریپ: 5 واقعات، موڑ کھنڈا میں لفٹ دیکر لڑکی سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی
کامونکے‘لاہور‘ موڑ کھنڈا‘ ننکا صاحب‘ گگو منڈی‘ حاصل پور (نامہ نگاران) موڑ کھنڈا کے قریب لفٹ دیکر لڑکی سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 4 روز بعد درج کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی۔ گگو منڈی خاتون‘ ننکانہ صاحب اور حاصل پور میں 2 بچوں کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ موڑکھنڈا سے نامہ نگار کے مطابق بس کے انتظار میںکھڑی لڑکی کو اپنی کار میں لفٹ دینے کے بہانے نشہ آور مشروب پلا کر اغوا کر کے چھ افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چار روز بعد ہمشیرہ کی درخواست پر مقدمہ درج تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ایف آئی آر مطابق 24ستمبر کو لڑکی تاریخ کوشام سات بجے کے قریب بیگم کوٹ سے جڑانوالہ بذریعہ بس جا رہی تھی جو تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب اچانک خراب ہو گئی۔ جس کی ہمشیرہ دیگر مسافروں کے ہمراہ دوسری بس کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑی تھی سفید رنگ میں سوار اکمل اور عمران نے مسافروں کو موڑکھنڈا تک چھوڑنے کے بہانے ہمشیرہ کو کار میں بیٹھا لیا اور راستے میں مبینہ طور پر جوس پلایا جس سے وہ بیہوش ہو گئی۔ ملزم اسے اغواء کر کے نواحی گائوں وسیدھراپنے ڈیرہ پر لے گئے۔ جہاں پر پہلے سے موجود دیگر چار افراد کے ہمراہ زبردستی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں اس کو چری کی فصل میں برہنہ حالت میں پھینک دیا۔ مانگٹانوالہ پولیس نے چار روز بعد ہمشیرہ کی درخواست پر وقوعہ کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔ واقعہ کے متعلق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیکر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کہنا ہے ملزموں کو پناہ دینے اور فرار کرانے والے بیدھر پور کے دو افراد عمران کھرل اور بشیر کھرل کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں حقائق سامنے آ جائیں گے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق گھر میں داخل ہو کر خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اڈا کوارٹر کی رہائشی خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ محمد منشبا سکنہ 207 ای بی زبردستی داخل ہوگیا اور زیادتی کرنے لگا، بہن کے شور اور اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سانول اور امین کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق رشتہ دکھانے کا جھانسہ دیکر دو افراد نے بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ بتایا گیا ہے فیصل آباد کی رہائشی بیوہ کشور بی بی کو چوک غوثیہ کے احسن نے رشتہ دکھانے کے بہانے بلا لیا۔ گزشتہ روز کشور بی بی اور شہباز بی بی پہنچیں تو ملزم اس کو اپنے دوست چاند کی بیٹھک میں لے گیا۔ جہاں کشور بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سٹی چوک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں 25 روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ رنگ روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم پکڑنا پولیس کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔ دریں اثنا ریپڈ فورس کی جانب سے چولستان میں ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ 12 روز سے موبائل فون پر بھی کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ یاد رہے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا۔ کئی روز گزر گئے لیکن عابد ملہی نہ پکڑا جا سکا۔