• news

امین فہیم کا بیٹا جلیل الزماں گرفتار، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ، خواجہ آصف 8 اکتوبر کو نیب طلب

اسلام آباد+ کراچی (نامہ نگار+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزمان کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو 8 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ خواجہ آصف کو  یو اے ای میں اقامہ رکھنے کے کیس میں طلب کیا گیا۔ نیب نے کہا ہے کہ  خواجہ آصف اقامہ رکھنے  اور آمدن  سے متعلق جواب دیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم جلیل الزماں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے۔ الزام بتایا نہ ثبوت پیش کیا گیا اور مخدوم حبیب اللہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف نیب کو مزید متحرک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کر سکتیں۔

ای پیپر-دی نیشن