• news

وسیم اکرم نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی بننے سے معذرت کرلی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ابھی تک کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ پی سی بی نے گذشتہ دنوں کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کو سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے وسیم اکرم کو یہ پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر مفادات کے تصادم کا الزام لگادیا جائے گا اس لئے میں کسی کے الزامات کے بجائے آزادانہ کام کرنا چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن