پاکستانی دستہ ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمزمیں شرکت کریگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ اگلے سال ترکی میں منعقد روایتی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرئے گا جبکہ 2021ء میں ہی منعقد ہونے ورلڈ ٹریڈیشنل گیمز میں بھی پاکستانی کھلاڑی شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے پہلے جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر صدر نواب فرقان نے کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران جمیل کیانی وائس چیئرمین، جنرل سیکرٹری شاہد ورک، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری افضال اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور بھی موجود تھے۔