جونیئر ٹورنامنٹس کیلئے 6ایسوسی ایشنز کے سکواڈ ز کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنیوالے قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل نیشنل انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹس کیلئے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سکواڈز کااعلان کر دیا ہے۔ نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ13 اکتوبراور نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ 5 نومبر سے شروع ہوگا۔