ٹرمپ‘ جوبائیڈن مباحثہ مسائل پر نہیں ہوا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخاب کے امیدواروں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان صدارتی انتخاب کے پہلے مباحثہ میں دونوں نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کئے۔ صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنے حریف کو لیفٹیننٹ کہہ کر پکارا جبکہ جو بائیڈن نے انہیں مسخرا قرار دیا۔ جواباً ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں جھوٹا کہا۔ امریکی رائے عامہ کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان مباحثہ امریکہ کو درپیش مسائل پر نہیں ہوا بلکہ وہ ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرتے رہے۔