پابندیوں کا وقت گزر گیا‘ نواز شریف‘ پیمرا کو حساب دینا ہوگا: اسحاق ڈار
لندن (نمائندہ خصوصی) پیمرا کی جانب سے تقریر پر پابندی پر نواز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ لندن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیمرا کی پابندی پر نواز شریف نے کہا کہ پابندیوں کا زمانہ گزر گیا ہے۔ اب ماڈرن زمانہ ہے اور اس میں پابندیاں کارگر نہیں ہوں گی۔علاوہ ازیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چال کارگر نہیں ہوگیحکومتی فیصلوں کی توقع کے پیش نظر سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی پوری تیاری کر رکھی تھی۔ پیمرا کے اس ایکشن کی پہلے سے ہی توقع تھی۔پیمرا کو پابندیوں کا حساب دینا پڑے گا۔