• news

رمضان شوگر ملز کیس‘ احتساب عدالت نے 20 اکتوبر کو نیب کے گواہ طلب کر لئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت پیش نہ کیا اور ان کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کرونا کے مرض میں مبتلا ہے۔ عدالت نے ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔ حاضری سے استثنیٰ کے باعث صدرشہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے نے حاضری لگوائی۔

ای پیپر-دی نیشن