• news

نوازشریف سزایافتہ مجرم‘ قوم کو  بھاشن دینا بند کریں:ام البنین

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے خریدے جانے والے محلات میں نوازشریف قوم کو بھاشن دینا بند کریں، آل شریف کا ملک دشمن ایجنڈے کا کچا چٹھا کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے، نوازشریف مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی، پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی کرپٹ ٹولہ بلیک میل نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں کرپٹ ٹولے کو این آر او دینے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن