بریسٹ کینسر ڈے کے حوالے سے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی آگہی واک
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام بریسٹ کینسر ڈے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا، واک کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے کی، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بریسٹ کینسر کے لئے عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے ، بھروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر سے بچا جا سکتا ہے ، خواتین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں بریسٹ کینسر کی روک تھام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، حکومت بریسٹ کینسر کے خاتمے کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، حکومت اور عوام ملکر ہی اس موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔