الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ کا دورہ کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ
لاہور ( لیڈی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی طرف سے کووڈ 19میں فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لیے الخدمت فاؤنڈیشن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے عافیہ علی پروگرام منیجر کمیونٹی سروسزکرن مبشر پروگرام منیجر ہیلتھ سروسز نے صائمہ شبیر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور چیپٹر کی سر براہی میںپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر صائمہ شبیر نے ہسپتال کے عملہ کی کورونا کے دوران پیش کی گئی خدمات کو سرہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔صائمہ شبیر نے کہا کہ ہسپتال کے عملہ نے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں بہترین کردار ادا کیا۔