فہد سعید‘ انعام الحق ڈوگر کی کامل علی آغا سے ملاقات‘ ق لیگ میں شامل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)شیخوپورہ سے سیاسی رہنما فہد سعید ڈوگر اور انعام الحق ڈوگر اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر انعام الحق ڈوگر نے دیگر ساتھیوں کیساتھ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین؛ چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرمسلم لیگی رہنما عبدالرشید بوٹی،اصغر جیوکا،عمر جیوکا اور الطاف حسین بھی موجود تھیں نئے شامل ہونے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے محب وطن ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ۔