گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپور میں بی ایس کلاسز کا آغاز
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپور میں بی ایس کلاسز کا اجراء ہوگیا ہے۔ بی ایس کلاسز کے اجراء میں پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر فرزانہ کشور نے کالج میں موثر اور نمایاں تبدیلیاں لانے‘ طالبات کا معیار بلند کرنے‘ شعبہ جات کو کمروں کی تفویض اور کالج کی سرسبزی و شادابی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بی ایس کلاسز کے اجراء سے باغبانپورہ کالج تعلیمی ترقی میں مزید نمایاں مقام حاصل کر سکے گا اور ڈاکٹر فرزانہ کشور کی کاوشیں تمام اسٹاف کے لئے مستقبل قریب میں سود مند ہونگی۔