• news

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کا خون ہے:پیر سلمان منیر

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )پیرسلمان منیر،مولاناالیاس چنیوٹی،علامہ محمدممتازاعوان ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولاناعبدالرئوف ملک، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مفتی عاشق حسین رضوی،محمدنعیم بادشاہ سلفی نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے بابری مسجدشہیدکرنے والے 32انتہا پسند دہشتگردوں کوباعزت بری کرنے کے فیصلے کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے بھارتی تاریخ کابدترین وسیاہ ترین فیصلہ قراردیاہے اورکہاہے کہ ہندومتعصبانہ فیصلہ انصاف کاسراسرخون اوربدنیتی پرمبنی ہے مہذب دنیااورمسلم اُمہ اس کانوٹس لیںانہوںنے کہاکہ نام نہادسیکولربھارت اقلیتوںاوران کی عبادت گاہوںکوتحفظ دینے میںبری طرح ناکام ہوچکاہے اورفسطائی بھارت کامکروح چہرہ پوری دنیاپرایاںہوچکاہے بھارت میںاقلیتوںباالخصوص مسلمانوںپرہندوںکے مظالم جاری ہیںاورمساجدپرحملے کیئے جارہے ہیںلیکن عالمی ادارے اورانسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارخاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیںان حالات میںاقوام متحدہ اورسلامتی کونسل بھارت کوایک دہشتگردریاست قراردیکراس کیخلاف کارروائی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن