• news

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی:برطانوی وزیر اعظم کے والد کو 200پاؤنڈ جرمانہ، رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریر معطل ،پولیس اہلکارنے لڑکی کا گلا دبا دیا

لندن (این این آئی+ نیٹ نیوز) برطانیہ میں کرونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیراعظم بورس جانس کے والد سٹینلے جانسن کو 200پاؤنڈ جرمانہ کردیاادھر ایس این پی کی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریر معطل کردی گئیں جبکہ لندن پولیس کے اہلکارنے ماسک نہ پہننے پر لڑکی کا گلااتنی زور سے دبایا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہوگئی۔وزیراعظم بورس جانسن کے والد نے مبینہ طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، قوانین کی خلاف ورزی پر بورس جانسن کے والد کو200 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ بغیر ماسک عوامی مقامات پر جانے پر سٹینلے جانسن نے معذرت کر لی۔برطانوی میڈیا کی کے مطابق مارگریٹ فیریر نے کرونا علامات کے باوجود سکاٹ لینڈسے لندن کاسفر کیا اور پارلیمنٹ میں کرونا پر ہونیوالی بحث میں حصہ لیا،کرونا تشخیص کے بعد مارگریٹ نے واپس سکاٹ لینڈ کا سفر بھی کیا۔ مارگریٹ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ادھرمیڈیا رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا دبا دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اہلکار تھوڑی دیر اور خاتون کا گلا دبائے رہتا تو اس کی موت بھی ہو سکتی تھی، سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی اس حرکت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن