مصنوعی آکسیجن پر حکومت قائم نہیں رہ سکتی‘ ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے: سراج الحق
بھوئے آصل/ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) حکمران بیرونی آقائوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی قومی غیرت کو دفن کردیا ہے۔ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی، آسیہ اندرابی اور کشمیری بہنیں ہم سے قیامت کے دن سوال کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر مفتی ابوالخیر محمد زبیر الوری کے ہمراہ محمود آباد میں حضرت مولانا رکن الدین ابولخیر الوری و حضرت مولانا مفتی محمود الوری کے سالانہ عرس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق کا پنڈال میں پہنچنے سے قبل امیر جماعت اسلامی کوٹ رادھاکشن چوہدری محمد ایوب خاور وکارکنان نے والہانہ استقبال کیا۔ دوسری نشست میں سٹیج پر پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پیر سید ناصر علی شاہ، مفتی انوار، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، ناظم جامعہ الازہر مصر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور قمرعلی زیدی، پیر سید حبیب عرفان مشہدی سندرشریف، راہنما پی ٹی آئی سردار حاجی محمد ڈوگر، ایم پی اے اختر حسین بادشاہ، چوہدری محمد علی، چوہدری خوشی محمد، پیر سید سردار عالم شاہ آف کھریپٹر شریف، جنرل سیکرٹری کسان بورڈ حاجی محمد رمضان، سردار امجد طفیل خاں، امیر جماعت اسلامی قصور عثمان غنی بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا یہاں کی عدالتیں انگریز کے بنائے ہوئے نظام پر چل رہی ہیں۔ تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام میں پوشیدہ ہے۔ مولانا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرالوری نے خطاب کرتے ہوئے آپسی اتحاد پر زور دیا اور طاغوت کے خلاف اکٹھے ہونے پر زوردیا۔ اسلام دشمنوں نے عالمی امن خراب کرنے کے بعد اب پاکستان کا رخ کر لیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے۔ مصنوعی آکسیجن پر حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔ وزیراعظم کے بیانات ناکامی کا اعتراف ہے۔ جماعت اسلامی ملک و قوم کو اس نااہل ٹولے سے نجات دلانے کیلئے عوام کو منظم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل منڈا میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ الازہر پاکستان کیمپس کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ عزیز محمود الازہری نے کہا کہ الشاہ خواجہ رکن الدین الوری و مفتی محمود الوری نے اپنی نگاہ کرم کی تجلی سے لاکھوں ہندوؤں کو مشرف بااسلام کیا۔ صاحبزادہ فائز محمود الازہری نے کہا برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو عروج اولیاء اﷲ کی جدوجہد سے ملا۔ یہ ان کی محنت کا ثمر ہے کو لاکھوں ہندوؤں کو اپنے کمال اخلاق سے صراط مستقبلم کا راستے دکھایا۔ پیر منور جماعتی نے کہا پاکستان اﷲ کا عظیم تحفہ ہے۔ اسے بنانے کیلئے ہمارے اکاربین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ملک کو موجودہ بحران سے مشائخ نکال سکتے ہیں۔ پیر سید حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف میں کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات سے امن کا درس ملتا ہے۔ معاشرہ میں امن قائم کرنے کیلئے صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ سربراہ اور ینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی پروفیسر سید قمر زیدی نے اولیاء کرام کے آستانوں سے دین کی ایسی شمع روشن ہوتی ہیں جس کی روشنی سے عالم فیضیاب ہوتے ہیں۔ پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی شریف، سجادہ نیشن کوٹ مٹھن شریف پیر سید محبوب کوریجہ، صاحبزادہ مصطفیٰ شریف، پیر عتیق الرحمن آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف، چیئر مین سپریم کونسل پیر ناصر جمیل ہاشمی رتہ شریف، پیر سردار عالم آستانہ عالیہ کھریپڑ شریف، پیر سید صفدر شاہ گیلانی پاکستان، حافظ نصیر احمد نورانی، پیر غلام شبیر قادری پیر ضیاء الحق نقشبندی، علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، علامہ طاہر الطاہری، صاحبزادہ عاطر محمود الوری و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ ، سجادہ نشین پیر عیدگاہ شریف، کنوینئر جے یو پی لائرز فورم چوہدری واحد اقبال ایڈووکیٹ، ممبر پنچاب اسمبلی اختر حسین بادشاہ، لیگی رہنمائچوہدری خوشی محمد، محمد حسین ڈوگر سابق چیئرمین لاہور بورڈو دیگر علماء و مشائخ اور سیاسی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔