ادویات کی قیمتوں میں اضافہ‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی‘ محکمہ صحت کو جواب کیلئے مہلت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، محکمہ صحت پنجاب کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواستگزار نے ادویات قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست میں ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافے پر قانونی اعتراضات کئے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے۔ حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری پورا کرنے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔