بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کرنا ضروری ہے: شیریں مزاری
اسلام آباد (این این آئی)عمر رسیدہ افراد کے عالمی دن پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز بل 2020 کا مسودہ تیار کیا ہے ، جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے پاس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ قانون اس امر کو یقینی بنائے گا کہ بوڑھے معنی خیز زندگی گزار سکیں۔