• news

چہلم امام حسینؓ: محکمہ داخلہ پنجاب کا موبائل فون سروس جام کرنے کا فیصلہ 

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے اہم اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس، چہلم کے جلوسوں کے راستوں پر ہی جام کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر آرمی اور رینجرز، دونوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ آرمی اور رینجرز حساس اضلاع میں تعینات کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے اضلاع کی انتظامیہ سے چہلم کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی طلب کیا ہے۔ تمام اضلاع کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن