قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ریگولیشن کا نو ٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا،، کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد کی نشاندہی کے لیے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا گیا،ایڈیشنل فنانس سیکریٹری خزانہ کو سپروائزری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف ایم یو حکام بورڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھی سپروائزری بورڈ کا رکن بنایا گیا ہے۔سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز کی خلاف ورزی پر ایکشن لے گا، سپروائزری بورڈ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرنے سے روکے گا،بورڈ قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری کو بحق سرکار ضبط کر لے گا، بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ سپروائزری بورڈ مشکوک منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے لیے اسسمینٹ رپورٹ مرتب کرے گا۔جبکہ قومی بچت میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور حقیقی بینی فیشیل اونرز کا تعین کرنا ہو گا ۔