• news

پی اے سی ذیلی کمیٹی بغیر رولز ملازمین کو الاؤنسز دینے پر برہم‘ ریکوری کی ہدایت 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے  نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کے 2002 سے اب تک رولز نہ بنائے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور تمام وزارتوں سے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت بنائے گئے رولز کی تفصیلات طلب کر  لی ہیں۔ اجلاس  میں  بتایا گیا کہ این سی ایچ ڈی انتظامیہ کی  جانب سے غیر مجاز طور پر گریڈ 19 کے ملازمین کو ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الائونسز ادا  کئے  گئے۔ کمیٹی نے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں سے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت بنائے گئے رولز سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ جبکہ  این سی ایچ ڈی  کے  ملازمین کو غیر مجاز طور پر ادا کئے گئے الائونسز کی  ریکوری کی ہدایت کر دی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر منزہ حسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیم کے سال 2014-15کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ این سی ایچ ڈی  حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جب الاؤنسز دیئے گئے اس وقت ریگولیشنز تھے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ انہوں نے ریگولیشنز رولز سے پہلے بنائے رولز اس وقت ہاؤسنگ منسٹری میں پڑے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن