• news

نوازشریف کی رپورٹ دینے والے میڈیکل بورڈ سے انکوائری ہونی چاہیئے: غلام سرور خان 

 اسلام آباد( آن  لائن)وفاقی  وزیر ہوابازی  غلام سرور خان نے کہا ہے کہ  جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیئے۔ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے   کہا  کہ تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

ای پیپر-دی نیشن