• news

سونا فی تولہ 300  روپے  مہنگا،ڈالر 90  پیسے سستا

لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر+نوائے وقت  رپورٹ) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 300روپے بڑھ گئی ہے۔  ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 250 روپے اضافے سے 96022 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونا 10ڈالر منہگا ہوکر 1910 ڈالر فی اونس پرآگیا ہے۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اتار چڑھاو دیکھا گیا انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا ۔  ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی 164 روپے 80 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 193 روپے 50 پیسے  اور برطانوی پاونڈ کی قیمت ایک روپے کی کمی سے 213 روپے 50 پیسے رہ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن