• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے گجرات‘ جہلم بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ گجرات اور جہلم کی ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں میں بنچ اور بار سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سائلین و وکلاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن