• news

چینی پالیسیاں اقوام متحدہ منشور پر مبنی‘ کلیدی کردار قابل تعریف: پاکستان

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں عالمی ادارے کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہیں اورکثیر الجہتی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایک آن لائن استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چین کی حیران کن ترقی خصوصاً سات کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور تیس برس کیلئے مجموعی قومی پیداوار کو دوہرے ہندسے میں داخل کرنے کو سراہا۔ چین کے سفیر نے جواب میں اپنے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون پر فخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن