وفاقی میڈیکل ٹیچنگ ادارے خود مختار ہونگے‘ ایم ٹی آئی آرڈیننس کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ نے فیڈرل ایم ٹی آئی آرڈیننس 2020ء کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی۔ وزارت صحت کے مطابق ایم ٹی آئی کے تحت وفاقی میڈیکل ٹیچنگ ادارے خود مختار ہوں گے۔ ہیلتھ کیئر سہولتوں اور ٹیچنگ سے متعلق بہتری آئے گی۔ کابینہ نے 4 ماہ قبل فیڈرل ایم ٹی آئی ایکٹ 2020ء کی منظوری دی تھی۔ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کیلئے پالیسی سازی کی جائے گی۔ ڈرافٹ کے مطابق ہسپتالوں میں ملازمین کی بھرتی اور سروس رولز سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی۔ ہسپتالوں میں انتظامی امور کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دیئے جائیں گے۔ بورڈ ممبران کی تعداد 3 سے کم 7 سے زائد نہیں ہو گی۔