خیبر پولیس کی کارروائی،دہشتگردی کیلئے چھپایا اسلحہ و بارودہ مواد بر آمد
خیبر(آن لائن)خیبر پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردی کی غرض سے چھپایا آتشی اسلحہ و باوردی مواد جس میں راکٹ لانچرز،10عدد مارٹر گولوں سمیت بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایس ایچ او کی سربراہی میں جمرود کے پہاڑی علاقے جبہ ازغو کندہ میں خیبر پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس پر خیبر پولیس نے مختلف علاقوں میں خفیہ آپریشن شروع کئے جس میں اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔