• news

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں غیرملکی صحافی اور مبصرین شرکت نہیں کرسکیں گے

واشنگٹن( آن لائن )نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں طویل عرصے بعد غیرملکی صحافی اور مبصرین شرکت نہیں کرسکیں گے۔کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک امریکی سفارت خانوں کی ویزا سروسزاور ایئرلائنزبند ہیں امریکا میں ایک طویل عرصے سے روایت رہی ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے امریکی انتخابات اور مہم کو دیکھنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے صحافیوں اور مبصرین کو مدعو کیا جاتا ہے.تاہم رواں سال3نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران یہ روایت ختم ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ ابھی تک امریکا کے لیے صرف انتہائی ضروری فلائٹس دستیاب ہیں جبکہ عام مسافرفلائٹس مارچ سے بند ہیں جس کی وجہ سے امریکا کی ایئرلائن انڈسٹری سخت دبا کا شکار ہے . اگرچہ امریکی حکومت نے کسی حد تک اندرون ملک پروازیں بحال کردی ہیں مگر ایس او پیزکی وجہ سے ان کے ٹکٹ انتہائی مہنگے ہونے کی وجہ سے عام شہری سفر نہیں پارہے بتایا جارہا ہے کہ امریکی انتظامیہ پر بھی شدید دبا ہے کیونکہ امریکی میں سیاحت سے وابستہ کئی کاروبار یا تو مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں یا معاشی مشکلات کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کی کئی بڑی ایئرلائنزنے حکومت سے بیل آٹ پکیج مانگ لیے ہیں بصورت دیگر وہ دیوالیہ ہوجائیں گی.درجنوں ایئرلائنوں نے اپنے ہزراوں ملازمین کو بغیرتنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن