ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت پروموش اجلاس‘ 91افسروں کی گریڈ 18میں ترقی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں مختلف کیڈرز کے 91افسروں کو گریڈ 17سے گریڈ18میں ترقی دے دی گئی۔ان میں ریگولر ترقی پانے والے 86،ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر 2اور3آفشیٹنگ افسر شامل ہیں۔محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد نواز گوندل ، ڈائریکٹر فنانس محمد اختر،ڈائریکٹر لاء عامر شاہ،ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز عبد الباسط قمر، چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا،چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور سیکرٹری ہاؤسنگ کے نمائندے سیکشن افسر ظفر اقبال نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں جنرل کیڈر کے39، ٹاؤن پلاننگ کے10، انجینئرنگ کے19، امور قانون کے 14اور آئی ٹی کے7افسر شامل ہیں۔