ٹیکس دہندگان ادائیگی کے باوجود خوف کا شکار رہتے ہیں:چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم
لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم حسن علی قادری نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان ادائیگی کے باوجود خوف کا شکار رہتے ہیںلیکن ٹیکس نہ دینے والوں کواداروں کاکوئی خوف نہیں ،حکومت اور ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی بجائے نان فائلرز کے لیے شکنجہ تیار کرے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیکس کنسلٹنٹس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبے پر ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر کے اچھاا قدام کیا ہے لیکن اس میں کچھ تبدیلیاں نا گزیر ہیں اور اس حوالے سے تجاویز حکومت کو ارسال کریں گے۔پارلیمنٹرینز کا ڈیٹا عوام تک پہنچ گیا ہے۔ ، پالیسیاں بنانے والے پارلیمنٹرینز جب ٹیکس نہیں دیں گے۔ تو پھر عام عوام کااعتماد کس طرح بحال ہو سکتا ہے۔