• news

فیروزوالہ :ٹریفک حادثات کے  نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

فیروزوالہ ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی کے قریب دو گاڑیوں کے ریس کے دوران راہگیر تاج خان جاں بحق جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر کار الٹنے سے تین افراد جن میں سجاد اور ظفر شامل ہیں زخمی ہو گئے جبکہ دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن