• news

چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر افسرفیلڈ میں انسپکشن کریں:آئی جی

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل اورجدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ سینئر افسر خود فیلڈ میں نکل کر سیورٹی انتظامات کی انسپکشن کرتے رہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مجالس اور،جلوس کے راستوں میں آنے والے عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز کو لازمی تعینات کیا جائے جبکہ میٹل ڈٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اورتلاشی کے بغیر کسی عزادار کو جلوس میں ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان علی ہجویری ؓ کے سالانہ عرس پر زائرین و عقیدت مندوں کی سکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت سینئر افسران ذاتی نگرانی میں سکیورٹی پلان تشکیل دیں جبکہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ پر بھی بطور خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے درپیش چیلنجز کے مد نظر تیاریوں کا آغاز کردیا ۔  

ای پیپر-دی نیشن