ریسٹورنٹس کو کرایوں کی عدم ادائیگی پرخالی کیا تو احتجاج کریں گے:صدر لاہور ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن
لاہور(کامر س رپورٹر)صدر لاہور ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے کہا ہے کہ اگر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے سرکاری عمارتوںمیں قائم ریسٹورنٹس کو کرایوں کی عدم ادائیگی پرخالی کرانے کا اقدام کیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر رفیق قریشی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء کے باعث کسی کرائے دار کو کرائے کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر بے دخل نہیں کیا جائے گا لیکن ایک سرکاری ادارہ پی ایچ اے کرایوں کی عدم ادائیگی کو جواز بناکر سرکاری عمارتوں میں بنے ریسٹورنٹس کو زبردستی خالی کرارہا ہے۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہاکہ اس کا فی الفور نوٹس لیا جائے ورنہ پی ایچ اے کے ہیڈ کوارٹر اور لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔