• news

ڈی ایچ اے بہاولپور میںپلاٹوں کا قبضہ دینے کی تقریب 

لاہور ( پ ر)ڈی ایچ اے بہاولپور میںپلاٹوں کا قبضہ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سیکٹر Aاور B کے پلاٹ مالکان اور 9 مرلہ کے ولاز کے مالکان کوقبضہ دیا گیا ۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ اے بہاولپور کو قابل رہائش بنانے کے دیرینہ خواب کی تکمیل پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر DHA بہاولپور بریگیڈیئر محمد عثمان نے تقریب میں شرکت پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے بہاولپور میں ترقیاتی کام کی رفتار میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر 9مرلہ ولا مالکان کو ان کے ولاز Handoverکئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن