• news

خلیل ستار پاکستان پولٹری  ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خلیل ستار مرکزی چیئرمین منتخب ہو گئے۔سیکرٹری پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (نادرن ریجن )میجر (ر)سید جاوید حسین بخاری کے مطابق  تمام تر انتخابی عمل قانون اور آئین کے مطابق سر انجام پایا۔نتائج کے مطابق خلیل ستار کو مرکزی چیئرمین ،رانا غلام مصطفی سینئر وائس چیئرمین ، راجہ عتیق الرحمن عباسی وائس چیئرمین (نادرن ریجن )اور محمود احمد وائس چیئرمین (سائوتھ ریجن )منتخب ہوگئے۔ انتخابات میں مجلس عاملہ کے ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن