• news

ٹڈی دل کے حملے کی  صورتحال کا  جائزہ لینے کیلئے  این ایل سی سی کا اجلاس 

لاہور ( پ ر)ملک میں ٹڈی دل کے حملے کی  صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  این ایل سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کی زیر صدارات ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے ٹدی دل کو کنٹرول کرنے میں این ایل سی سی اور تمام اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے لوکسٹ وارئیرز کو خصوصی سلام پیش کیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن