• news

قصور اور شرقپور شریف میں وارداتیں‘کئی شہری لٹ گئے‘ لاکھوں کا نقصان

قصور + شرقپور شریف (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ روصہ بھیل سٹی چونیاں کا منیر نجی پیڑولیم میں کیشئیر ہے پیڑول پمپ پر موجود تھاکہ ڈاکو آئے اور زبردستی پچاس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ بھیا سنگھ والا کے رہائشی راشد محمود نے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ نوسر باز میرے پاس آیا اور میرے ساتھ نوسربازی کرکے موبائل لے گیا ہے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔علاوہ ازیں نئے دروازے کا رہائشی اسد علی دوکان اور گودام بند کرکے گھر چلا گیا چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن