سانگلاہل: نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)جواں سالہ سلطان سرویا بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ محمد سلطان سرویا چک نمبر 42 ڈیرہ بھٹیاں میں دودھ لینے گیا تھا، وہ ہینڈ پمپ سے برتن کو دھونے لگا تو نلکے کے ساتھ لگی موٹر شارٹ ہونے سے نلکے میں بھی کرنٹ آگیا،سلطان شدید جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔