ٹریفک حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
قصور+ ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بجمہ پھاٹک کا رہائشی چونتیس سالہ زمان موٹر سائیکل پر کوٹ رادھاکشن سے رائیونڈ جارہا تھا سامنے سے آنیوالی کوسٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں زمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بچیکی جڑانوالہ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار 80سالہ منیر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔