• news

سانگلاہل: نہر سے جواں سالہ لڑکی کی نعش برآمد‘ زیادتی کا  شبہ 

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی نہر رکھ برانچ سے جواں سالہ لڑکی کی نیم برہنہ نعش برآمد ہوئی، ریسکیو1122کی ٹیم نے نہر سے نکال کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردی،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد عوامی ویلفیئر سوسائٹی اور مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے سپرد کر دی،جنہوں نے لڑکی کو مقامی لاوارث قبرستان میں سپرد خاک کر دیا،شبہ ہے کہ کسی نے زیادتی کے بعد لڑکی کو نہر میں پھینک دیا ہے،پولیس نے تفتیش شروع کردی، لڑکی کارنگ گندمی ،چہرہ گول، قد درمیانہ ہے، اگرکوئی جانتاہوتوتھانہ سٹی یاسماجی شخصیت میاں طارق جمیل احمدکواطلاع فون نمبر03004265019پر اطلاع کرے۔

ای پیپر-دی نیشن