باجوڑ: محسن داوڑ کو بلانے پر تقریب میں ہنگامہ، کرسیاں چل گئیں
باجوڑ (نیٹ نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو باجوڑ میں تقریر سے روک دیا گیا۔ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ وکلاء کی حلف برداری میں محسن داوڑ مہمان مدعو تھے، وہ جیسے ہی سٹیج پہنچے تو سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور انہیں خطاب سے روک دیا۔ اس موقع پر سیاسی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کی گئی اور کرسیاں چل گئیں۔ ہنگامہ آرائی پر محسن داوڑ اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔