• news

العزیزیہ‘ ایون فیلڈ ریفرنس  نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے  کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس نوازشریف کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر محمد مبشر خان، قونصل اتاشی عبدالحنان کا بیان اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حصہ ہوگا، پاکستانی ہائی کمشن لندن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اس آرڈر سے آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن