• news

 نیول چیف ظفر محمود عباسی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات 

راولپنڈی(صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے امیرالبحر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کے شاندار کیریئر ، اس کے دوران بحری دفاع اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن