• news

نولکھا اجتماعی زیادتی‘ پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور کے علاقہ نولکھا میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع، مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرایا گیاجس میں کہا گیا ہے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، اس واقعہ کی مکمل تفصیل اور اب تک کی تفتیش سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن